تبدیلی والے ناکام ہو گئے آنے والا دور جے یوآئی (ف) کا ہوگا ، ضلعی امیرجے یوآئی (ف) مولانا شریف الدین

منگل 14 مارچ 2017 21:37

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) ضلعی امیرجے یوآئی (ف) مولانا شریف الدین نے کہا ہے کہ تبدیلی والے ناکام ہو گئے آنے والا دور جے یوآئی (ف) کا ہوگا۔صد سالہ عالمی اجتماع مسلمانوں کی یکجہتی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔جمعیت علمائ اسلام دین اسلام کی سر بلندی کے لئے مصروف عمل جماعت ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے صدر صبغت اللہ مغل سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔

انہوں نے اپنی ر کہا کہ تبدیلی والے اپنی غلط پالیسوں کے وجہ سے ناکام نظر آرہے ہیں اور آنے والا دور جے یوآئی کا ہوگا۔صد سالہ عالمی اجتماع مسلمانوں کی یکجہتی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔جمعیت علماء اسلام دین اسلام کی سر بلندی کے لئے مصروف عمل جماعت ہے۔ جمعیت اپنا ایک ماضی رکھتی ہے ہماری جہدوجہد کو سو سال مکمل ہونے پر جمعیت ایک صد سالہ عالمی اجتماع 9,8,7اپریل کو پشاور میں منعقد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس اجتماع میں امام کعبہ کے علاوہ بیرون ملک اور اندورون ملک سے کثیر تعداد میں علمائ کرام شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کفری قوتیں اسلام کے خلاف متحد ہوچکے ہیں ان قوتوں کے آگے جے یو آئی سیسہ پلائی دیوار ہے۔جو مسلمانوں کی بہتر انداز میں ترقی اور رہنمائی کر رہی ہے۔جمعیت علمائ اسلام خدا کی زمین پر خدا کا نظام لانا چاہتی ہے اور یہ صد سالہ عالمی اجتماع مسلمانوں کی یکجہتی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا ضلعی امیر جے یوآئی (ف) مولانا شریف الدین نے کہا تبدیلی لانے والوں نے صوبے کو پسماندہ رکھا اور کوئی بھی ترقیاتی منصوبے نظر نہیں آرہے ہیں۔ٹانک میں جیتنے بھی میگا ہ پراجیکٹ ہے یہ جمعیت علمائ اسلام کا مرہون منت ہے۔