وفاقی کابینہ کی طرف سے قبائلی علاقہ جات بارے پیشرفت انتہائی غیر سنجیدہ ،دھوکہ دینے کے مترادف ہے ،سکندر حیات شیر پائو
قبائلی علاقہ جات کو فوری خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے ،وفاق نے بین السطور مسئلے کو سرد خانے میں ڈالنے کی ناکام کوشش کی جس میں فاٹا کی خیبر پختونخوا میں شمولیت کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا ہے، سینئروزیر خیبرپختونخوا
منگل 14 مارچ 2017 21:00
(جاری ہے)
سینئر وزیر نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پنجاب اور سندھ میںانسداد دہشت گردی کے نام پر پختونوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس سے ہماری قومی ساکھ اور عزت مجروح ہو رہی ہے اس لئے وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس گھنائونے عمل کا فوری سد باب کرے بصورت دیگر ہم احتجاج کے طور طریقوں پر اتر آئیں گے۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیاکہ افغان حکومت کے ساتھ اپنے معاملات اور مسائل کے حل کے لئے فوری مذاکرات کریں اور افغان بارڈر کو جلد از جلد کھول دیں تاکہ ہمارے عوام کی تجارت اور دوسرے معاملات آسان ہو سکیں۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر نے دریائے جندی پر چوتی اور زانگو پل کے مقام پر دو نئے پلوں کی تعمیر کا افتتاح کیا جن پر کل76.60ملین روپے لاگت آئے گی۔صوبائی وزیر نے مردان روڈ سے غریب آباد تک روڈ کی تعمیر کا اعلان کیا جس پر44ملین روپے خرچ ہوں گے جبکہ عوامی مطالبے پر اسی روڈ کو موٹر وے انٹر چینج تک بڑھانے کے لئے مزید 6کروڑ روپے کا بھی اعلان کیا۔صوبائی وزیر نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے د وآبہ شولگرہ کے کٹھہ جات کی ری ماڈلنگ کے لئے 30کروڑ روپے کا بھی اعلان کیاتقریب سے حاجی محمد ہاشم،ارشد عمر زئی اور فقیر حسین کے علاوہ دوسروں نے بھی خطاب کیا اور علاقے میں قومی وطن پارٹی کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیر پائو کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.