ہزارہ موٹروے انشاء اللہ 2018میںپائیہ تکمیل تک پہنچ جائیگا ، انجینئر امیر مقام

موٹروے کی تکمیل سے عوام کی زندگی میںخوشخالی کے نئے دورکاآغازہوگا،مشیر وزیراعظم

منگل 14 مارچ 2017 21:00

ہزارہ موٹروے انشاء اللہ 2018میںپائیہ تکمیل تک پہنچ جائیگا ، انجینئر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ہزارہ موٹروے انشاء اللہ 2018میںپائیہ تکمیل تک پہنچ جائیگا جس کی تکمیل سے عوام کی زندگی میںخوشخالی کے نئے دورکاآغازہوگا،ہزارہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کاگڑھ ہے انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میںپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوامیںبھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے نلوٹاگائوں، حویلیاںایبٹ آبادمیںپاکستان مسلم لیگ(ن)کے خیبرپختونخوااسمبلی میںپارلیمانی لیڈراورنگزیب نلوٹاکے بھائی کی وفات پرفاتحہ خوانی کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی شیرازخان بھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ 2013کے مقابلے میںمحمدنوازشریف کی قیاد ت میںپاکستان نے ہرشعبے میںترقی کے منازل طے کئے ہیں،ملک میںمعیشت مستحکم ہوئی ہے،دہشت گردی کاخاتمہ ممکن ہوااور2018تک پورے ملک میںتاریکیوںکاخاتمہ ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم نے انتخابی وعدوںکوکامیابی سے عملی جامہ پہنایاہے،عوام کی عدالت میںالحمداللہ سرخروہوگئے ہیں۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ ایک لیڈرمحمدنوازشریف ہے جوآئے روزملک کی ترقی کے منصوبوں،شاہراہوںکی تعمیراتی منصوبوںاورعوام کی فلاح وبہبودکیلئے اقدامات اٹھاتے نہیںتکتے جبکہ ایک لیڈرعمران خان ہے جوصرف اگرچلتاہے تودھرنے کیلئے اوربولتاہے تودیدہ دہنی ،الزام تراشی اوردشنام طرازی کرتاہے جوایک سنجیدہ اورعمدہ سیاسی لیڈرکے شایان شان نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے محمدنوازشریف کی ملک کی ترقی اوراستحکام کیلئے جدوجہدمیںان گنت رکاوٹیںکھڑی کردی گئیںمگرانہوںنے اللہ کے فضل اور عوام کی دعائوںسے اپنامشن اوروژن جاری رکھاجس میںاللہ تعالیٰ نے انہیںکامیابی سے نوازا۔انہوںنے کہاترقی کے دشمن ہمارے راستے کبھی نہیںروک سکتے،پاکستان مسلم لیگ(ن)اورمحمدنوازشریف ہی ترقی اوراستحکام کی ضامن ہیں۔