صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیر پائو کا قبائلی علاقہ جات کے خیبر پختونخوا میں فوری انضمام کا مطالبہ
منگل 14 مارچ 2017 20:53
(جاری ہے)
سینئر وزیر نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پنجاب اور سندھ میںانسداد دہشت گردی کے نام پر پختونوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس سے ہماری قومی ساکھ اور عزت مجروح ہو رہی ہے اس لئے وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس گھنائونے عمل کا فوری سد باب کرے بصورت دیگر ہم احتجاج کے طور طریقوں پر اتر آئیں گے۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیاکہ افغان حکومت کے ساتھ اپنے معاملات اور مسائل کے حل کے لئے فوری مذاکرات کریں اور افغان بارڈر کو جلد از جلد کھول دیں تاکہ ہمارے عوام کی تجارت اور دوسرے معاملات آسان ہو سکیں۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر نے دریائے جندی پر چوتی اور زانگو پل کے مقام پر دو نئے پلوں کی تعمیر کا افتتاح کیا جن پر کل76.60ملین روپے لاگت آئے گی۔صوبائی وزیر نے مردان روڈ سے غریب آباد تک روڈ کی تعمیر کا اعلان کیا جس پر44ملین روپے خرچ ہوں گے جبکہ عوامی مطالبے پر اسی روڈ کو موٹر وے انٹر چینج تک بڑھانے کے لئے مزید 6کروڑ روپے کا بھی اعلان کیا۔صوبائی وزیر نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے د وآبہ شولگرہ کے کٹھہ جات کی ری ماڈلنگ کے لئے 30کروڑ روپے کا بھی اعلان کیاتقریب سے حاجی محمد ہاشم،ارشد عمر زئی اور فقیر حسین کے علاوہ دوسروں نے بھی خطاب کیا اور علاقے میں قومی وطن پارٹی کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیر پائوکا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.