درختوں کا انسانی زندگی میں اہم کردار ہے، ہمیں زیادہ درخت لگانے کیلئے عملی کوششیں کرنا چاہئیں، ارسلان حیدر

منگل 14 مارچ 2017 20:49

درختوں کا انسانی زندگی میں اہم کردار ہے، ہمیں زیادہ درخت لگانے کیلئے ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) ہزارہ ٹیلی کا م ریجن ایبٹ آباد کے جنرل منیجر ارسلان حیدر نے کہا ہے کہ درخت کا انسانی زندگی اور کائنات میں اہم کردار ہے جس کیلئے ہم سب کو باہم ملکر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کیلئے عملی کوششیں کرنا چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلی فون ہائوس میں دوڑ واٹر شیڈایبٹ آباد کے باہم اشتراک سے ہفتہ شجرکاری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سینئر مینجر ایچ آرعثمان خان، ایس بی ایم ما نسہرہ ارشد فیاض، ایس بی ایم ایبٹ آباد ممتاز حسین، اے ایم ایچ آر عبدالله سعید، ڈی ایف او واٹر شیڈ قاضی یونس، ایس ڈی ایف او خورشید خان جدون، ایپکا کے مرکزی صدر بنارس خان جدون کے عل وہ محکمہ ٹیلی فون کے دیگر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی ایف او واٹر شیڈ قاضی یونس نے اس موقع پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بلین ٹری منصوبہ خیبر پختونخوا میں پودے لگانے میں دنیا کا چوتھا بڑا منصوبہ ہے، بلین ٹری منصوبہ کے تحت مو جودہ حکومت نے صوبہ میں پانچ سالوں کے دوران ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن صوبائی حکومت یہ ہدف اب تین سالوں میں حاصل کرے گی، اب تک سات ارب روپے کی لاگت سے 60 کروڑ پودے لگائے جا چکے ہیں، باقی ہدف انشاء الله 2018ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔

پی ٹی سی ایل ہزارہ کے ریجنل جنرل منیجر ارسلان حیدر نے اپنے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہزارہ بھر میں جہاں جہاں ہماری ٹیلی فون ایکسچینج تنصیبات اور دفاتر موجود ہیں وہاں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان کی حفاظت بھی ممکن بنائیں۔

متعلقہ عنوان :