ضلع بدین کے منتخب نمائندوں، آبادگار، ماہی گیر تنظیموں اور سول سوسائٹی کاوسپ منصوبے کے خلاف جدوجہدکااعلان

سیڈا نے وسپ منصوبے کی تعمیر سے قبل بدین کے منتخب نمائندوں ، آبادگاروں اور سول سوسائٹی کواعتماد میں لیا نہ ان سے مشاورت کی ہے، فہمیدہ مرزا

منگل 14 مارچ 2017 20:21

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) ضلع بدین کے منتخب نمائندوں، آبادگار، ماہی گیر تنظیموں اور سول سوسائٹی نے 6 ارب روپے کی لاگت سے وسپ منصوبے کے تحت نہروں کی ری ڈزائنگ اور غیر قانونی ریگیولیٹرزکی تعمیرات پر عدم اعتماد کرتے ہوئے سیڈا کے چیئر مین کو پانی چور اور زراعت کے لیئے کینسر قرار دیتے ہوئے بدین دشمن منصوبے کے خلاف جدوجہد کرنے کا اعلان کیاہے ۔

قومی اسمبلی کی سابقہ اسپیکر اور بدین سے منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ،رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا،ضلع کونسل کے ارکان چیئرمینوں ،مختلف میونسپل کمیٹی ،ٹائون کمیٹی اور یونین کونسل کے کونسلر ز کے ہمراہ میں مورجھر فارم پر پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیڈا نے وسپ منصوبے کی تعمیر سے قبل بدین کے منتخب نمائندوں کے علاوہ آبادگاروں ماہیگیروں اور سول سوسائٹی کواعتماد میں لیا اور نہ ہی ان سے مشاورت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آبادگاروں کے احتجاج شکایات اور تشویش پر انہوں نے خود آبادگاروں اور ماہریں کے ہمراہ علی پور ریگیولیٹر ، اکرم واھ ریگیولیٹر ، پھلیلی کینال ،امام واھ کراس ریگیولیٹر ، تیس میل کراس ریگیولیٹر پر تعمیر کئے جانے والے گیٹ اور ریگیولیٹ کے علاوہ مراد واہ ماتلی اور امام واہ فلڈ کینال کے تعمیراتی اور توسیع منصوبے کا دورا کر کے جائزہ لیا اب تک کی جانے والی مشاوت اور ملنے والے معلومات کے مطابق اس منصوبے کے مکمل ہونے سے بدین تحصیل کے علاوہ ٹنڈو باگو ، تلہار اور گولارچی کے حصے کا نہری پانی کا بہا اور فراہمی میں نمایاں کمی آئے گی ٹیل کے علائقوں کو زرعی پانی کے علاوہ پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ہو گا جس سے زرعی معشیت تباہ ہوکر رہ جائی گی ہزاروں ماہیگیروں کو بیروزگاری کا سامنہ کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ عوام اور زرعات دشمن اس منصوبے کے خلاف خاموشی ایک مجرمانہ غفلت ہوگی اور بدین کے عوام اس منصوبے پر خاموش رہنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے کیون کہ یہ ان کا معاشی مسئلہ ہی نہیں بلکہ زندہ رہنے کا سوال ہے انہوں نے کہاکہ اس مسئلے کو سیاسی نہیں بلکہ انسانی ہمدردی کے طور پر لینا ہوگا اور ہر منتخب نمائندے کو اس کے خلاف ہر محاذ پر آواز بلند کرنی ہوگی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا بدین کی عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا ہے اس لئے ہم بھی عوام کے اعتماد پر ہر صورت میں پورا اترنے کی کوشش کریں گے قومی اسمبلی کے علاوہ ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کروں گی اور انصاف کے لئے عدالت سے بھی رجوع کروں گی انہوں نے اس موقع پر کہا کے بدین ضلع کے عوام کو پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں اور جو پانی عوام پینے پر مجبور ہے وہ بدبودار ،الودہ اور مضر صحت ہے جس کے استعمال سے بدین کا ہر بلاول اور بینظیر ہیپاٹائٹس کی بیماری میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کے عوام کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہ کرنے والی حکومت اور سیڈا اب عوام سے زرعی پانی بھی چوری کرنے کا منصوبا بنا رہی ہے ۔

اس موقع پر آبادگاروں اور منتخب چیئر مین اور کانسلر زاوراراکین نے ضلع کونسل ، میر حسن پنھور ، حسن قادر بلیدی ، حاجی شیر جمالی ، عبدالجبار تھیبو ، سید ظفر علی شاہ ، پیروز شاہانی ، ملک اختر ، عبداللہ چنہ ، خرشید میمن ، شاہد آفریدی ، خلیفہ طارق میمن ، عمران سومرو ، عبدالستار میمن ، دلبر سندھی ،سکندر میمن اور دیگر نے محکمہ انہار اور سیڈا کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے وسپ منصوبے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیڈا کا چئرمین اپنی اور رشتیداروں کے علاوہ بااثر حکومتی شخصیات کی زمینوں کو سہراب کرنے کے لئے بدین کی چار تحصیلوں کی لاکھوں ایکڑ زمین کو بنجر بنا زرعی معشت کر تباہ کرنے کامنصوبہ بنا رہاہے جس کو کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کیا جائے گا اس کے خلاف ہڑتال احتجاج اور مظاہروں کے علاوہ ان کا گھیرا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ واعدے کے مطابق سیکریٹری ایریگیشن اور ایم ڈی سیڈا نے آج بدین پہنچ کر بدین کے منتخب نمائندوں آبادگاروں ماہیگیروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو اعتماد میں لینا تھا اور ان خدشات کو ختم کرنا تھا پر وہ اس عوام دشمن صوبے کی حقیقت کا سامنہ کرنے کی جرات نہیں رکھتے اس لیئے وہ آج کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی بجائے بھاگ گئے ہیں پر بدین کی عوام ان کا اب ہر جگہ تاقب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :