وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دانش سکول کی طالبہ سدرہ شہادت کوپانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا

منگل 14 مارچ 2017 19:51

چشتیاں۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) ڈی سی بہاول نگر محمد اظہر حیات ، ممبرصوبائی اسمبلی رانا عبدالرئوف اور چیئرمین ضلع کونسل سید قلندر حسنین شاہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دانش سکول کی طالبہ سدرہ شہادت کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے طالبہ کی خیریت دریافت کی اورپھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر عبدالجبار گجر ،سی ای او ہیلتھ عبدالرزاق،ایم ایس ضلعی ہسپتال رانا امتیاز بھی موجود تھے۔