چشتیاں، ایم پی اے چوہدری احسان الحق باجوہ نے دو داخلی سڑ کوںکا افتتاح کر دیا

منگل 14 مارچ 2017 19:51

چشتیاں۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء)مسلم لیگ ن کے راہنما و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ نے چشتیاں کے دو داخلی سڑکات حاصلپور روڈ اور بہاولنگر روڈ پر ایک کروڑ 53لاکھ روپے کی کثیر لاگت کی تعمیر ہونے والے ’’ بابا تاج الدین سرورؒ گیٹ‘‘ اور خواجہ نور محمد مہارویؒ گیٹ(2گیٹس) کا افتتاح کیا ہے،چوہدری احسان الحق باجوہ نے دونوں گیٹس کی تختیوں کی نقاب کشائی کی۔

(جاری ہے)

تقریبات میں چیئر مین ، وائس چیئرمین بلدیہ چشتیاں کے علاوہ خراب اقتدار سے تعلق رکھنے والے کونسلروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔