چند سیاستدانوں کے رویہ سے عوام میں مایوسی پیدا ہورہی ہے،جاوید ہاشمی

منگل 14 مارچ 2017 19:46

ملتان۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ چند سیاستدانوں کے رویئے کی وجہ سے عوام میں مایوسی اوربیزاری پیدا ہورہی ہے، انہوں نے یہ بات پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد اشرف قریشی سے منگل کے روزملاقات کے موقع پر کہی،جاوید ہاشمینے مزید کہاکہ موجودہ ملکی حالات کاتقاضا ہے کہ کرپٹ اور بدعنوان افراد کوکٹہرے میں کھڑا کرکے سخت سزائیں دی جائیں،انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے معاشرہ تباہی کی طرف رواں دواں ہے،مقدس ہستیوں کی توہین ہورہی ہے جس کا عوام میں شدید ردعمل پیداہورہاہے ،جاوید ہاشمی نے کہاکہ نئے صوبوں کاقیام وقت کی ضرورت ہے ، یہ صوبے لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر قائم ہونے چاہیں ،اس موقع پر اشرف قریشی نے کہاکہ ملک کویکجہتی کی اشد ضرورت ہے، ملک کے استحکام کیلئے ذاتی مفادات کوبالائے طاق رکھ کر صرف اورصرف ملکی مفادات کیلئے کام کرنا ہوگا ،انہوں نے کہاکہ لسانیت ، علاقائیت اورفرقہ بندی کوختم کرنے کیلئے ہم سب کواپنے اپنے پلیٹ فارم پرآگے بڑھنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :