ایبٹ آباد پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی ضلعی کابینہ مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل

منگل 14 مارچ 2017 19:44

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پن) ایبٹ آباد کی ضلعی کابینہ اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل ہو گئی۔ ملک عدنان اور طاہر آفریدی اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد کی جنرل باڈی کی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے کہا کہ کابینہ کی دو سالہ مدت کے دوران انتہائی نامساعد حالات کے باوجود منتخب نمائندے ثابت قدم رہے، پرائیویٹ سیکٹر کے مفادات کا بہترین تحفظ کرنے پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جنرل باڈی اجلاس میں کثیر تعداد میں پرائیویٹ سکولوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور آئندہ الیکشن کے باقاعدہ شیڈول کو باہمی رضامندی سے مرتب کیا جس کے تحت تمام پرائیویٹ سکولز کی ووٹر، رجسٹریشن 28 مارچ 2017ء تک کروائی جا سکے گی، باقاعدہ الیکشن کا انعقاد 16 مارچ 2017ء کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمشنر کی ذمہ داریاں غلام جیلانی اور ظفر خان کو سونپ دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :