Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف بابر بٹ کے قاتلوں کیخلاف نوٹس لیں ، رحمان ملک کامطالبہ

وزیراعلیٰ اس قتل کو اپنے کسی خاندانی فرد کا قتل سمجھتے ہوئے دل چسپی لے تو اس کیس میں کوئی پیش رفت ہوگی،سینیٹررحمان ملک

منگل 14 مارچ 2017 19:13

وزیراعلیٰ شہباز شریف بابر بٹ کے قاتلوں کیخلاف نوٹس لیں ، رحمان ملک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے پیپلزپارٹی کے رہنما بابر بٹ کے قاتلوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناب وزیراعلیٰ اس قتل کو اپنے کسی خاندانی فرد کا قتل سمجھتے ہوئے دل چسپی لے تو اس کیس میں کوئی پیش رفت ہوگی۔

(جاری ہے)

ابھی ہم قانونی راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں اور اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو متبادل راسلہ اختیار کرنے سے گریز نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ کے رہائش گاہ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

رحمان ملک گزشتہ روز مقتول بابر سہیل بٹ کے گھر گئے جہاں انہوں نے مقتول کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ رحمان ملک نے کہاکہ ابھی تک بابر بٹ کے قاتلوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کے لواحقین سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کسی اہلکار نے ملاقات کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حالات کچھ بھی ہوں ہم بابر بٹ کے قاتلو ںکو انصاف کے کٹہرے میں لاکررہے گے۔(علی)
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :