وزیراعظم آزاد کشمیر کی آپریشن ردالفساد میں شہید ہونیوالے کشمیری سپوت کیپٹن راجہ خاور شہاب کے گھر آمد

والدین سے اظہار تعزیت ،شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ ، لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی

منگل 14 مارچ 2017 19:09

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان آپریشن ردالفساد میں شہید ہونے والے پہلے کشمیری سپوت کیپٹن راجہ خاور شہاب کے گھر گئے اور ان کے والدین سے اظہار تعزیت کیا اس موقع پر انہوں نے شہید کی ماں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسی عظیم ہمت ماں کے حوصلے کو پاکستانی اور کشمیری قوم سلام پیش کرتی ہے کیپٹن خاور شہاب سمیت تمام شہداء آزادکشمیر کی قربانیاں ہمارے لیئے باعث فخر ہیں آزادکشمیر کے پچاس ہزار سے زائد نوجوان پاک فوج میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردوں کا ملک کے کونے کونے سے خاتمہ ہو گا پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا اور معاشی خودکفالت حاصل کرے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے شہید راجہ خاور شہاب سمیت تمام شہداء کے درجات کی بلندی کے لیئے فاتحہ پڑھی اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی۔