گوجرہ، خاتون کار سوار نے دو موٹر سا ئیکلو ں کو ٹکر ماری دی ،ایک شخص جا ں بحق ،ایک شدید زخمی ہوگیا

منگل 14 مارچ 2017 18:57

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) گوجرہ جھنگ روڈ پر خاتون کار سوار نے دو موٹر سا ئیکلو ں کو ٹکر ماری دی ایک شخص جا ں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ محلہ جاوید کا لونی گوجرہ کا ریٹا ئرڈ ہیڈ کا نسٹیبل شوکت علی موٹر سا ئیکل سا ئیکل پر سوار ہوکر شہر کی جانب آ رہا تھا کہ پیچھے سے کا ر نمبری 2765 ایف ڈی ایس جسے خاتون چلا رہی تھی نے ٹکر ما ر دی جس کے نتیجہ میں شوکت علی سڑک پر گر گیا خا تو ن سے کار بے قابو ہوکر سا منے سے آ نے والے چک نمبر 303 ج ب کٹھور کے محمد نواز کو بھی ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں شوکت علی زخمو ں کی تاب نہ لا تے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ محمد نواز کو فوری طور پر گورنمنٹ آ ئی کم جنرل ہسپتال پہنچایا گیا جس کی دونو ں ٹا نگیں ٹوٹ گئیں جسے ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

خاتون کا ر سوار موقع پر کا ر چھو ڑ کر فرار ہونے میں کا میاب ہو گئی ۔ اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے ۔ اور کا ر قبضہ میں لے کر خاتو ں ڈرا ئیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :