یوم پاکستان کی پریڈکےسکیورٹی انتظامات مکمل،وفاقی دارلحکومت میں دفعہ 144نافذ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 مارچ 2017 17:28

یوم پاکستان کی پریڈکےسکیورٹی انتظامات مکمل،وفاقی دارلحکومت میں دفعہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ2017ء) : وفاقی دارلحکومت میں یوم پاکستان کی پریڈ کے پیش نظردفعہ 144نافذکردی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہرسال کی طرح رواں سال بھی یوم پاکستان ملی و قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجائیگا۔جس کیلئے پاک فوج نے پریڈ”پاکستان زندہ باد“کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔یوم پاکستان کی 23مارچ کی پریڈکے پیش نظرجڑواں شہروں میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اور ہسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، پریڈ گراؤنڈ کے اطراف میں سکیورٹی کے 5حصار قائم ہونگے۔ ہوٹلزاور گیسٹ ہاؤسزمیں قیام پذیرلوگوں کی مکمل جانچ پڑتال جبکہ اسلحے کی نمائش،کبوتراور پتنگ بازی پرپابندی ہوگی۔سوہان اور گردونواح میں بھینسوں کے باڑے بھی بندرہیں گے۔جبکہ پریڈگراؤنڈکے 5کلومیٹراطراف کے فاصلے میں ہروسم کی تعمیرات پر30مارچ تک پابندی عائدکردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :