ایس ای سی پی گلگت بلتستان، چترال ریجن میں بزنس سٹارٹ اپ ایکو سسٹم فراہم کرنے میں کردار ادا کرے گا

ریگولیٹری فریم ورک، موجود سہولیات، مالی وسائل کے حصول اور کمپنی کی رجسٹریشن کے طریق کار سے متعلق آگہی مہم شروع کر دی گئی

منگل 14 مارچ 2017 18:28

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان مالیاتی اصولوں، کاروبار اور سرمایہ کاری سے متعلق آگہی کا پروگرام جمع پونجی کا دائرہ گلگت، بلتستان اور چترال ریجن تک بڑھاتے ہوئے، ان علاقوں میں نئے کاروبار شروع کرنے کے لئے موجود ریگولیٹری فریم ورک، موجود سہولیات، مالی وسائل کے حصول اور کمپنی کی رجسٹریشن کے طریق کار سے متعلق آگہی مہم شروع کر دی ہے۔

اس نے یقین دلایا ہے کہ وہ اس ریجن کو بزنس سٹارٹ اپ ایکو سسٹم فراہم کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ اس سلسلے میں ایس ای سی پی، انڈس اینٹراپنور اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے ساتھ مل کر آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے خوشحالی کپ میں شرکت کی۔ اس خوشحالی کپ میں گلگت، بلتستان اور چترال ریجن سے نئے کاروبار شروع کرنے والے پچاس مرد و خواتین نے شرکت کی جن کا انتخاب تین ہزار درخواست دہندگان میں سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملک بھر سے معروف کاروباری شخصیات نے نئے کاروبار شروع کرنے والوں کو لیکچر دئے اور کاروبار میں کامیابی کے اصولوں سے آگہی فراہم کی۔ اس ورکشاپ میں شامل نوجوانوں میں سے پانچ افراد کو منتخب کیا جائے گا اور ان کی کاروبار میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے مالی معاونت اور ماہر ین کی مشاورت فراہم کی جائے گی۔ خوشحالی کے اس مقابلے میں شامل نوجوان اینٹرا پنورز کو پہلے سے دی گئی تربیت اور رہنمائی کے مطابق ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

یہ اس سلسلے کی تیسری ورکشاپ ہے۔ ایس ای سی پی کیسنئیر آفیسرز نے ورکشاپ میں شامل نواجوان انٹراپنورز کو نجی شعبے کے لئے موجود ریگولیٹری فریم ورک، کاروبار کو رجسٹر کروانے، آن لائن رجسٹریشن اور کاروبار کے لئے مالی وسائل کے حصول کے طریق کار پر بریفنگ دی اور کاروبار کو رجسٹر کروانے کے فوائد سے بھی آگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ چھوٹے کاروبار کو بطور سنگل ممبر کمپنی رجسٹر کروایا جا سکتا ہے جو کہ نہایت آسان ہے۔

اس کی فیس اور انضباطی شرائط بہت کم ہیں۔ شرکا کوبتایا گیا کہ ایس ای سی پی نے حال ہی میں گلگت میں اپنا کمپنی رجسٹریشن دفتر کھولا ہے جہاں معلومات اور رہنمائی فراہم کرنے کے لئے تجربہ کار سٹاف موجود ہے۔ شرکا کو ایس ای سی پی کی جانب سے نئے کاروبار کیآغاز کو سہل بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے بھی بتایا گیا۔ ورکشاپ سے نئے کاروبار شروع کرنے والے لوگوں کو تربیت دینیوالوں، انڈس انٹرا پنورز اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے متعلقین اور قراقرم یونیورسٹی کے اساتذہ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :