سینئر وزیر عنایت اللہ خان کی قیادت میں وفد کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات

فاٹا اصلاحات کے حوالے سے رائے عامہ ہموار کرنے میں بھرپور تعاون کریںگے ،عنایت اللہ خان فاٹا اصلاحات سے فاٹا میں ترقی کی نئی راہیں کھلیںگی ۔ تیز ترین ترقی کیلئے ہر شعبہ میں جنگی بنیادوں پر منصوبہ بندی کریںگے، سرتاج عزیز

منگل 14 مارچ 2017 18:20

سینئر وزیر عنایت اللہ خان کی قیادت میں وفد کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخو او پارلیمانی لیڈرجماعت اسلامی عنایت اللہ خان کے قیادت میں جماعت اسلامی فاٹا کے وفد نے مشیر خارجہ و چیئر مین فاٹا اصلاحاتی کمیٹی سرتاج عزیز سے ملاقات کی ۔وفد میں امیر جماعت اسلامی فاٹا سردار خان باجوڑی ، سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون الرشید ، انتخاب خان چمکنی ، حاجی دلاور خان ، محمد حاجی ، عالم زیب خان ، بخت روان خان ، محمد عارف ، محمد حیات خان ، بسم اللہ خان ، صابرشاہ ، سازمنیر ، قاری عبدالواحد اور دیگر شامل تھے ۔

سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے سرتاج عزیز سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی فاٹا اصلاحات کاخیر مقدم کرتی ہے۔70 سال بعد فاٹاکے عوام کو حقیقی شناخت مل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

دنیانے سیاسی ، جمہوری، آئینی و قانونی ترقی کا سفر طے کیا ہے اور فاٹا ظالمانہ نظام کے تحت پتھر کے زمانے میںزندگی گزارنے پر مجبور تھے۔اصلاحات کی وجہ سے فاٹامحفوظ ہو جائے گا اور فاٹا کے عوام مایوسی سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائیں گے۔

حکومت فاٹا اصلاحات کیساتھ ساتھ تیز ترین ترقی کیلئے ہر شعبہ میں ایمر جنسی بنیادوں پر منصوبہ بندی کرے۔تعلیمی ایمر جنسی نافذ کر یونیورسٹی اور میڈیکل کالجزکا جال بچھایا جائے۔غربت کے خاتمہ اور روزگار کی فراہمی کیلئے ہر ایجنسی میں انڈسٹری زون قائم کرے۔سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار بڑھائے ۔ انہوںنے کہا کہ سرتاج عزیز کے محنت اور جدوجہد سے فاٹا اصلاحات ممکن ہوئے اور یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے وفاقی حکومت کے فیصلے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

حکومت کے فیصلے کو پارلیمنٹ اور عوام میں بھرپور سپورٹ کریں گے ۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ فاٹا اصلاحات اور صوبے میںانضمام سے فاٹا میںترقی کی نئی راہیںکھلے گی اور فاٹا قومی دائرے میں شامل ہوجائے گی ۔انہوںنے کہا کہ فاٹا میں قانونی اور انتظامی نظام لائیں گے ،فاٹا میںڈیم تعمیرکریںگے اور زمینوں کو آباد کر کے روزگار کے مواقعے پید ا کریںگے ۔

انہوںنے کہا کہ تعلیمی ادارے قائم کریں گے اور آئندہ بجٹ میں تعلیم کے لیے بڑی رقم مختص کریں گے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ فاٹا میں انفراسٹرکیچر وفاقی حکومت کا اولین ترجیح ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے فاٹا لوکل گورنمنٹ ایکٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کر اکر اختیار ات نچلی سطح پر منتقل کریں گے ۔

انہوںنے کہاکہ پولیس اور لیویز کا انتظام کریںگے اورفاٹا میں بیس ہزار لیویز بھرتی کرکے سیکورٹی کے امور پر مامور کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی آر کا خاتمہ کرکے رواج ایکٹ لاگو کریںگے ۔ سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے فاٹا اصلاحاتی کمیٹی صوبہ خیبرپختونخوا کا دورہ کرے گی اور فاٹا اصلاحات کے حوالے سے صوبائی حکومت سے مشاورت کرے گی ۔ سرتاج عزیز نے فاٹا اصلاحات کے حمایت اور بھرپور تعاون کے یقین دہانی پر شکریہ اداکر تے ہیںاور جماعت اسلامی کے نقطہ نظر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :