سندھ ہائیکورٹ ،مردم شماری کے فارم میں معذور افراد کا کالم شامل نہ کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب

منگل 14 مارچ 2017 17:30

سندھ ہائیکورٹ ،مردم شماری کے فارم میں معذور افراد کا کالم شامل نہ کرنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) سندھ ہائیکورٹ میں مردم شماری کے فارم میں معذور افراد کا کالم شامل نہ کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت سے 17 مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کوسندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں مردم شماری کے فارم میں معذور افراد کا کالم شامل نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں پاکستان بلائنڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ میں اس وقت 50 لاکھ اور ملک بھر میں 2 کروڑ سے زائد معزور افراد ہیں جبکہ مردم شماری میں معزور افراد کا کالم شامل نہیں کیا گیا ہے عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شیڈول جاری ہو چکا ہے معزور افراد کا کالم میں نام شامل نہین کیا گیا عدالت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کو کالم شامل کرنے کے لئے خط لکھ دیتے ہیں عدالت نے وفاقی و صوبائی ھکومت سے 17 مارچ تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔