ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر کا سہر بسوٹہ ہنجا لکوٹ میں شاندار استقبال

ڈپٹی سپیکر نے اپنے دورہ کے دوران جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرنے کے علاوہ سڑکوںکا افتتاح کیا

منگل 14 مارچ 2017 16:58

بلوچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر کا سہر بسوٹہ ہنجا لکوٹ میں شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر نے اپنے دورہ کے دوران وہاں جاریہ ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرنے کے علاوہ سڑکات کا افتتاح بھی کیا۔ اس دوران شاندار تقریبات کا انعقاد ہوا۔ عوام حلقہ نے جلسہ میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ سردار فاروق احمد طاہر ڈپٹی سپیکر نے اُن کے تعمیراتی امور میں جس قدر خصوصی دلچسپی لی ہے اس سے قبل ایسا دیکھنے میں نہیں آیا۔

عوام علاقہ نے کہا کہ قبل ازیں ہمیں رسل و رسائل میں جن دشواریوں کا سامنا تھا عنقریب جاریہ پراجیکٹس کی تکمیل کے بعدآسانیاں پیدا ہونگی۔ اور اس کا سہرا سردارفاروق احمد طاہر کے سر ہے۔

(جاری ہے)

سردار فاروق احمد طاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام علاقہ کے اعتماد پر ہر لحاظ سے پورا اتروں گا اور موجودہ حکومت کی یہی ترجیح ہے کہ نچلی سطح تک سہولیات کی فراہمی۔ ڈ پٹی سپیکر نے اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ وہ آزاد کشمیر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور بڑھ چڑھ کر اضامی فنڈز کی اجرائیگی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان وزیر اعظم آزاد کشمیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت آزاد کشمیر کا خطہ ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔

متعلقہ عنوان :