مظفرآباد اور نواحی علاقوں میں کومبنگ آپریشن جاری ‘ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر24مالکان کیخلاف مقدمات درج

تھانہ سٹی پولیس نے 30بور پستول برآمد ‘ایک ملزم گرفتار

منگل 14 مارچ 2017 16:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) دارالحکو مت مظفرآباد اور نواحی علاقوں میں کومبنگ آپریشن جاری ، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے 24مالکان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے تھانہ سٹی پولیس نے تیس بور پستول برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار کر لیا ٹریفک پولیس مظفرآباد شہر میں مسائل کے خاتمہ کیلئے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں غیر ریاستی باشندوں کو شہری مکان کرائے پر دینے سے قبل ان کے کوائف کی مکمل جانچ پڑتال کریں اور متعلقہ تھانے میں ان غیر ریاستی باشندوں کی رجسٹریشن کروائیں اس حوالے سے شہریوں کو معلومات دینے کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے نامکمل کوائف اور رجسٹریشن نہ کروانے والے مالک مکانوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں شہری غلط پارکنگ سے اجتناب کرکے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں گزشتہ روز غلط پارکنگ کر کے ٹریفک کے نظام میں تعطل پیدا کرنیوالے 110گاڑیوں کیخلاف کاروائی کی گئی ہے جبکہ 91بدوں ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے چالان کئے گئے 304گاڑیوں کے چالان ہوئے اور ایک لاکھ پچیس ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ٹریفک قوانین سے متعلق شہریوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں ہر فرد کو اپنی سطح پر کردار ادا کرنا ہو گا

متعلقہ عنوان :