ممبئی ، 4 سال کی عمر میں اغواء ہونے والی بچی نے 8 سال بعد اغوا کاروں کو پہنچان کر پکڑوا دیا

منگل 14 مارچ 2017 16:41

ممبئی ، 4 سال کی عمر میں اغواء ہونے والی بچی نے 8 سال بعد اغوا کاروں کو ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) بھارتی شہر ممبئی میں 4 سال کی عمر میں اغواء کی جانے والی بچی نے 8 سال بعد اپنے اغوا کاروں کو پہنچان کر پکڑوا دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بچی جس کی عمر اب 12 سال ہے نے سکول میں اپنی ہم جماعت کو بتایا کہ اسے ستنہ نامی ایک گائوں میں اپنی ماں کی دکان کے پاس سے اغواء کیا گیا تھا۔ اسے اغواء کرنے والے جوڑے نے مختلف مقامات پر رکھا اور بالاخر ایک اور جوڑے کے ہاتھ بیچ دیا۔ ہم جماعت نے اپنی ماں سے ایک سماجی کارکن خاتون کو اس واقع سے آگاہ کیا جنہوں نے پولیس کے ساتھ ملکر بچی کے اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :