سعودی نائب ولی عہد امریکی صدر سے ملاقات کیلئے واشنگٹن پہنچ گئے

منگل 14 مارچ 2017 16:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دوسرے اعلی عہدہ داروں سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ سلمان ٹرمپ انتظامیہ کے عہدہ داروں سے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور اور تنازعات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ سعودی نائب ولی عہد سے کون کون عہدہ دار ملاقات کرے گا۔

متعلقہ عنوان :