وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف سے کرغزستان کے پارلیمانی وفد کی ملاقات

منگل 14 مارچ 2017 16:35

وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف سے کرغزستان کے پارلیمانی وفد کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف سے کرغزستان کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ،وفد کی قیادت کرغزستان کے سپیکر ایچ ای شنبائی اے طورسن بیکوف نے کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔دونوں رہنمائوں نے کاسا 1000 منصوبے پر کام کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں ایسے مزید منصوبوں پر کام کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :