دہشتگردی کیخلاف ماضی کاآپریشن ہی ردالفسادمیں تبدیل ہواہے،آرمی چیف

آپریشن ردالفسادملک میں امن واستحکام کے قیام کیلئے ہے،2007-08ء سے شروع ہونے والی دہشتگردی کیخلاف فوجی مہم آپریشن ردالفسادمیں بدل چکی ہے۔جنرل جاویدباجوہ کاپاک یوکے سیمینارسےخطاب،پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں سے پاکستان سمیت پوری دنیامحفوظ ہوگئی۔برطانوی جنرل پیٹرک

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 مارچ 2017 16:06

دہشتگردی کیخلاف ماضی کاآپریشن ہی ردالفسادمیں تبدیل ہواہے،آرمی چیف
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ2017ء): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہے کہ پاکستانی فورسزنے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف شاندارکام کیا،آپریشن ردالفسادملک میں امن اور استحکام کے قیام کیلئے ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ آج یہاں پاک برطانیہ کے زیراہتمام ”استحکام اورامن کی کوششوں میں تجربات کاتبادلہ “کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

سیمینارمیں برطانوی ہائی کمشنر،سفارتکار،تھنک ٹینکس اور یونیورسٹیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

جنرل قمرجاویدباجوہ نے دہشتگردی کیخلاف ماضی میں شروع کیاگیاآپریشن ہی اب آپریشن ردالفسادمیں تبدیل ہواہے۔سیمینارمیں آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف آپریشنزاورپاکستان کے کردارپرروشنی ڈالی۔آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ردلفساد ملک میں دیرپاامن کیلئے بھرپوراندازمیں جاری ہے۔2007-08ء سے شروع ہونے والی دہشتگردی کیخلاف فوجی مہم آپریشن ردالفسادمیں بدل چکی ہے۔اس موقعہ پرلیفٹیننٹ جنرل پیٹرک سینڈرنے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں اور کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں سے پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیامحفوظ ہوگئی ہے۔