پاکستان وژن 2025 پر کام کررہا ہے، مریم اورنگزیب

منگل 14 مارچ 2017 16:06

پاکستان وژن 2025 پر کام کررہا ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان وژن 2025 پر کام کررہا ہے‘ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے کوشاں ہیں‘ سماجی اور تریقاتی پروگراموں سے متعلق آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے‘ پارلیمنٹ نے سول سوسائٹی اور میڈیا سے مل کر غذائی قلت اور صحت عامہ کے حوالے سے کام کیا‘ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے میڈیا کا کردار اہم ہے۔

منگل کو ویمن پارلیمانی کاکس کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان وژن 2025 پر کام کررہا ہے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے کوشاں ہ یں۔ پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق پارلیمنٹ ہائوس میں سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے صوبائی اسمبلیوں میں پارلیمانی ٹاسک فورس عمل میں آچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سماجی اور ترقیاتی پروگراموں سے متعلق آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔

عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے میڈیا کا کردار اہم ہے۔ پارلیمنٹ میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ نے سول سوسائٹی اور میڈیا سے مل کر غذائی قلت اور صحت عامہ کے حوالے سے کام کیا یونیسیف سمیت عالمی اداروں کے ساتھ معہادے اور سمجھوتے کئے گئے۔