ڈی جی رینجرز سندھ کا ایدھی سینٹر بولٹن مارکیٹ کا دورہ

فیصل ایدھی اور بلقیس ایدھی سے ملاقات کی ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 مارچ 2017 15:38

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 مارچ 2017ء) : ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے ایدھی سینٹر بولٹن مارکیٹ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز نے دورے کے دوران فیصل ایدھی اور بلقیس ایدھی سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز نے فیصل ایدھی کو کچھ دن قبل موصول ہونے والی دھمکیوں اور سکیورٹی کے حوالے سے بھی چند امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مختصر دورے کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ نے ایدھی سینٹر میں مرحوم عبد الستار ایدھی کے کمرے کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایدھی سینٹر میں موجود یتیم بچوں سے ملاقات بھی کی۔