Live Updates

دھمکیوں سےکسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 مارچ 2017 15:14

دھمکیوں سےکسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 مارچ 2017ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم کسی صورت دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہسائبر کرائم بل دکھا کر سیاسی مخالفین کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ دھرنے کے دوران بھی انسداد دہشتگردی کا قانون دکھا کر ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی قانون کو استعمال کرتے ہوئے ہم پر مقدمات درج کیے گئے ۔ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ن لیگ کی بادشاہت قائم کرنے کی خواہش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج سائبر کرائم بل دکھا کر مجھے خوفزدہ کرنے کے کواب دیکھے جا رہے ہیں۔ لیکن ہم کسی خوف کا شکار ہوں گے اور نہ ہی ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوں گے بلکہ جمہوریت کمزور کرنے اور شریف خاندان کی بادشاہت کو مستحکم کرنے کی ہر کوشش کی مخالفت کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات