لوئرکرم ایجنسی ، مسافروین الٹنے سے 6 افرادزخمی

منگل 14 مارچ 2017 15:37

کرم ایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء)لوئرکرم ایجنسی کے علاقے مندوری میں منگل کو مسافروین کے حادثے میں 6 مسافرزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مسافرکوچ پشاورسے پاراچنارجاررہی تھی کہ مندوری کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکرالٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں 6مسافرزخمی ہوگئے،زخمیوںکوعلیزئی ہسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں ان کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔