تھر پارکر کے دیہاتوں کو مفت وائی فائی کی فراہمی کا آغازکردیا گیا

منگل 14 مارچ 2017 15:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) تھر پارکر کے دیہاتوں کو مفت وائی فائی کی فراہمی کا آغازکردیا گیا۔ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے وطین ٹیلی کام کے تعاون سے سندھ کے علاقے تھرپارکر کے دیہاتوں کو مفت وائی فائی سروس فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔تھرپارکر کے علاقے تعلقہ اسلام کوٹ کے گاؤں سنھڑی درس میں منعقدہ تقریب میں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شمس الدین شیخ نے افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

منصوبے کا مقصد عوام کو معلوماتِ عامہ تک رسائی فراہم کر کے با اختیار بنانا ہے ۔منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں سنھڑی درس اور تھاریو ہالی پوتو نامی دو گاؤں میں تھری ایم بی کی رفتار کی مفت وائی فائی سہولت فراہم کی گئی ہے ، دوسرے مرحلے میں تھرپارکر بلاکII کے تمام اسکولوں کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی جس کے بعد تھرپارکر بلاک II کو ایک مفت وائی فائی کا بلاک بنانے کے لیے کام شروع کیا جا ئے گا اور اس سلسلے میں زمینی کام کی تیاری مکمل کی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :