عمان پولیس نے ایکسپائرڈ مصنوعات فروخت کرنے والے ورکرزکو گرفتار کرلیا

منگل 14 مارچ 2017 13:54

عمان پولیس نے ایکسپائرڈ مصنوعات فروخت کرنے والے ورکرزکو گرفتار کرلیا
مسقط(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ 2017ء) : السیب عدالت نے صارفین کو غیر لائسنس شدہ مصنوعات اور ایکسپائرڈ تیل فروخت کرنے کے الزام میں ورکرزپر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ٹائمز آف عمان کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف کنزیومر پروٹیکشن نے کچھ ورکرز کو ایک ہربل اسٹور سے گرفتا رکیا جو کہ ہربل کی ایکسپائرڈمصنوعات فروخت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ان پر یہ بھی الزام عائد ہے کہ وہ ہربل مصنوعات کی خالی بوتلوں کو پھر سے بھر دیتے تھے۔

ان حکام نے تیل اور کئی ایکسپائرڈ مصنوعات کو بھی پکڑا۔ انہوں نے کئی کیپسول اور ہربل کی مصنوعات بھی پکڑے جو کہ غیر لائسنس شدہ تھے ۔ عدالت نے لوگوں کو ایکسپائرڈ، غیر لائسنس شدہ مصنوعات فروخت کرنے اور عوام کے ساتھ غبن کے جرم میں فی ورکر 500 عمانی ریال جرمانہ عائد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :