جعلی ڈگری کیس ، ن لیگی ایم پی ضیا الرحمان نا اہل قرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 مارچ 2017 13:44

جعلی ڈگری کیس ، ن لیگی ایم پی ضیا الرحمان نا اہل قرار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 مارچ 2017ء) : جعلی ڈگری کیس پر ن لیگ کے ایم پی کو نا اہل قرار دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی کے 54 سے منتخب ن لیگ کے ایم پی اے ضیا الرحمان کو جعلی ڈگری ہونے پر نا اہل قرار دے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ  کے دو رکنی بنچ نے مسلم ن لیگ کے ایم پی اے میاں ضیاء الرحمان کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت کرتے ہوئے ان کی نااہلی کا حکم جاری کردیا۔ایم پی اے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما احمد شاہ نے پشاور ہائی کورٹ میں نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ خیال رہے کہ  ضیا الرحمان مانسہرہ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :