آزاد کشمیر میں ماربل اور گرینائٹ سیکٹر کی ترقی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط خوش آئند ہے ‘خادم حسین

ماربل انڈسٹری کو خام مال کی دستیابی سے انڈسٹری ترقی کرے گی ‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور کی تاجروں کے وفود سے گفتگو

منگل 14 مارچ 2017 13:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی(پاسڈیک) آزاد کشمیر میں ماربل اور گرینائٹ کی ترقی کے منصوبے اور آزاد کمشیر منرل اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماربل انڈسٹر ی کووافر خام مال کی دستیابی سے انڈسٹری ترقی کرے گی۔

آزاد کشمیر میں ماربل اور گرینائٹ کے وسیع ذخائر موجود ہیں ضرروت اس امر کی ہے کہ ان ذخائر کو پاکستان کی خوشحالی و ترقی کیلئے استعمال میں لایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے ماربل کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ماربل اور گرینائڈکے ذخائر کو جدید میکنائزڈ کوائرنگ کے ذریعے استعمال میں لایا جائے اس سے آزاد کشمیر میں ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع بھی دستیاب ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاسڈیک آزاد کشمیر میں پائے جانے والے اعلیٰ معیار کے حامل ڈائمشنل سٹون کے ذخائر کی ترقی کیلئے آزاد کشمیر کی حکومت کے ساتھ کام کرے گی اور ماربل و گرینائٹ سیکٹر کی ترقی،کیلئے منصوبہ بندی، پورسیسنگ سہولیات، پیشہ وارانہ ہنر کی ترقی اور انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے سلسلے میں ضروری تیکنیکی مدد فراہم کرے گی جس سے نہ صرف پورے ملک میں اعلیٰ معیار کا ماربل اور گرینائٹ دستیاب ہوگا بلکہ اسے بیرون ملک ارسال کرکے ملکی برآمدات میں بھی اضافہ کرکے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ بھی ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :