شوکت بسرا نے ہارون آباد حملے کے ملزمان کی عدم گرفتاری ،سکیورٹی فراہم نہ کرنے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

سکیورٹی واپس لینے کے ذمہ دار وزیر اعلی ، وزیرقانون ، حمزہ شہباز ہیں،ہارون آباد حملے کی تحقیقاتی رپورٹ نہ دینے کیخلاف بھی درخواست دائر

منگل 14 مارچ 2017 13:25

شوکت بسرا نے ہارون آباد حملے کے ملزمان کی عدم گرفتاری ،سکیورٹی فراہم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے ہارون آباد حملے کے ملزمان کی عدم گرفتاری اور سکیورٹی فراہم نہ کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میںدرخواست دائر کر دی ۔شوکت بسرا کی طرف سے سینئر قانون دان سردار لطیف خان کھوسہ نے درخواست دائر کی جس میں سکیورٹی واپس لئے جانے پر چیف سیکرٹری پنجاب کو براہ راست فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ میری سکیورٹی واپس لی گئی جس کے ذمہ دار وزیر اعلی پنجاب، وزیرقانون اور حمزہ شہباز ہیں۔

(جاری ہے)

شوکت بسرا نے ہارون آباد حملے کی تحقیقاتی رپورٹ نہ دینے کے خلاف عدالت عالیہ میں الگ درخواست بھی دائر کر دی۔ ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت بسرا نے کہا کہ اللہ نہ کرے اگر میرے اوپر قاتلانہ حملہ ہوا تو اس کابراہ راست مقدمہ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ ، حمزہ شہباز شریف اور اعجاز الحق کے خلاف درج کرائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وکلاء برادری میرے ساتھ کھڑی نہ ہوتی تو مجھے قتل کرانے کی سازش پر کب کا عمل ہو چکا ہوتا ۔ انہوںنے کہا کہ ہم شہیدوں کے وارث ہیں ہم ایسے ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :