بھارت کے معروف سیاست دان ششی تھرورو کی اعتزاز احسن سے ملاقات

دونوں ممالک کے تعلقات پر بات چیت کے علاوہ سیاسی امور پر تبادلہ خیال

منگل 14 مارچ 2017 13:20

بھارت کے معروف سیاست دان ششی تھرورو  کی  اعتزاز احسن  سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) بھارت کے معروف سیاست دان ششی تھرور اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کے درمیان منگل کو اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک کے تعلقات پر بات چیت کے علاوہ سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں میں یہ غیر رسمی ملاقات ایشیائی اسمبلی کے اسلام آباد میں افتتاحی اجلاس کے بعد ہوئی دونوں رہنما نے ملاقات کے دوران وزیٹنگ کارڈز کا تبادلہ کیا‘ اپنے اپنے سوشل میڈیا کے صفحات سے بھی آگاہی حاصل کی۔

افتتاحی اجلاس کے بعد کافی دیر دونوں رہنما اکٹھے رہے ۔ دونوں ممالک کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ششی تھرور اور چوہدری اعتزاز احسن اس ملاقات میں انتہائی خوش و خرم دکھائی دیئے اور خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے رہے۔ پاکستان اور بھارت کے بڑے سیاسی مسائل پر بھی ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا

متعلقہ عنوان :