اٹک پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور چرس برآمد کر لی

منگل 14 مارچ 2017 13:07

اٹک پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور چرس ..
حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) اٹک پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خصوصی مہم کے دوران مختلف مقامات سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور چرس برآمد کر لی ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک زاہد نواز مروت کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران 49ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی39پستول/ریوالور،9بندوقیں،ایک کلاشنکوف،2 چاقواور426روند برآمد کر لئے۔

اسی طرح 56 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 35کلو605گرام چرس،2گرام ہیروئن،181بوتل شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

قمار بازی کے مختلف اڈوں پر چھاپے مار کر 68قمار بازوں کو گرفتار کر کے 2788400کی رقم برآمد کر لی ،مجرمان اشتہاری قتل،ڈکیتی اغوابرائے تاوان ،اے ٹی اے 4،کیٹگری بی کے 8اشتہاری گرفتار ہوئے،دو گینگ کے گیارہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4پستول،ایک ریوالور،14روند،ایک خنجر،نقد13ہزار500روپے ایک موبائل برآمد کئے۔ کرایہ داری ایکٹ کے 9مقدمات درج کر کے گیارہ ملزمان،فارن ایکٹ کے 6مقدمات درج کر کے 8ملزمان،ون ویلنگ کے 4مقدمات درج کر کے 19ملزمان اور کائیٹ فلائنگ کے 8مقدمات درج کر کی8ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :