اٹک، منشیات کی10مقدمات کافیصلہ، 8 ملزمان کو مجموعی طور پر 15سال 10ماہ قید، ایک لاکھ50 ہزارروپے جرمانہ ،2 ملزمان بری

منگل 14 مارچ 2017 13:07

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پائیلٹ پراجیکٹ اٹک راجہ امجد اقبال نے منشیات کی10مقدمات کافیصلہ سناتے ہوئے 8 ملزمان کو مجموعی طور پر 15سال 10ماہ قید اور ایک لاکھ50 ہزارروپے جرمانہ کی سز ا کا حکم سنایا ہے جبکہ2 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ حضرو نے محمد فیاض کو29ستمبر2016کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1230گرام چرس برآمد کی جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دوسال قید20ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی دوماہ مزید قید،پولیس ماڈل سٹیشن اٹک نے افضال احمد کو 13جولائی 2016کوگرفتارکر کے اس کے قبضہ سی1100گرام چرس برآمد کی تھی جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم کو بری کر دیا ، پولیس تھانہ حضرو نے رفاقت کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1175گرام چرس برآمد کی جرم ثابت ہونے پر ملزم کو2سال قید20ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی دوماہ مزید قید،پولیس تھانہ حضرو نے جابر خان کو17اکتوبر2016کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1320گرام چرس برآمد کی جرم ثابت ہونے پر دوسال قید 20ہزارروپے جرمانہ عدم ادائیگی دوماہ مزید قید،پولیس تھانہ حضرو نے محمد ایوب کو27اگست2016کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1210گرام چرس برآمد کی جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دوسال قید 20ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی مزید دوماہ قید،پولیس تھانہ رنگو نے ساجد محمود عرف کاکا کو26جولائی2016کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1050گرام چرس برآمد کی جرم ثابت ہونے پر ملزم کوچھ ماہ قید10ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی مزید دوماہ قید،پولیس تھانہ حضرو نے محمد رفاقت کو29جولائی2016کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1210گرام چرس برآمد کی جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دوسال قید20ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی دوماہ مزید قید،پولیس تھانہ رنگو نے عاشق حسین کو23ستمبر2016کو گرفتار کر کی1225گرام چرس برآمد کی جرم ثابت ہونے پر ملزم کودوسال قید20ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی دوماہ مزید قید،پولیس تھانہ رنگو نے احمد جنید کو یکم دسمبر2016کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1125گرام چرس برآمد کی جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دوسال قید20ہزارروپے جرمانہ عدم ادائیگی دوماہ مزید قید،پولیس تھانہ حضرو نے وحید کو20نومبر2016کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1150گرام چرس برآمد کی جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم کو بری کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :