ڈسٹرکٹ جیل اٹک میںقیدیوں کو تین ماہ کا کورس باعنوان ’’تعلیم بالغاں‘‘ شروع کیا جا رہا ہے، اشتیاق احمد گل

منگل 14 مارچ 2017 13:07

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک اشتیاق احمد گل نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میںقیدیوں کو تین ماہ کا کورس تعلیم بالغاںکے عنوان سے شروع کیا جارہاہے ۔کورس کا مقصد قیدیوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنااور ان کی ذہنی و اسلامی تربیت کرنا ہے۔ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایک دن کیلئے ایجوکیشن کا عملہ ہمارے قیدی ٹیچر کو ٹرینگ دے گا اس کے بعد جیل میںموجود قیدی ٹیچر210قیدیوں کو تین ماہ کا کورس کرائیں گے ۔

(جاری ہے)

کورس کیلئے سات سنٹر قائم کئے گئے ہیں اور ایک کلاس میں30قیدیوں کو ٹریننگ دی جائے گی ۔یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل محمد منشاء سندھو بھی موجود تھے ۔انھوںنے بتایا کہ اس وقت ڈسٹرکٹ جیل کے اندر766قیدی اور حوالاتی قید ہیں جن میں362حوالاتی،276سخت قیدی،سزائے موت کی76،سول محض قیدی36،غیر ملکی (افغانی)16کے علاوہ9خواتین اور10بچے شامل ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ جیل میں اس وقت ناظرہ قرآن کی135،ترجمہ قرآن کی27حفظ قرآن پاک کی10قیدی دینی تعلیم سے مستفید ہورہے ہیں اس کے علاوہ140قیدیوں کو نماز پڑھائی گئی جبکہ234ایسے قیدی بھی ہیں جن کو کلمہ سکھایا گیا۔

متعلقہ عنوان :