حکومت اور وزیر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 مارچ 2017 12:52

حکومت اور وزیر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کے خلاف کارروائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 مارچ 2017ء) :سوشل میڈیا پر حکومت اور وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر حکومت اور وزیر اعظم سے متعلق مخصوص پوسٹس کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے دو ٹوک الفاظ میں بتا دیا ہے کہ چونکہ پانامہ کا فیصلہ دو ہفتوں سے محفوظ ہے، فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر حکومت، وزیر اعظم ، شریف خاندان اور اداروں کے خلاف مہم چلائی جا رہی تھی۔

سوشل میڈیا پر مخصوص طریقے سے حکومت اور اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈہ بھی کیا جا رہا تھا، ان تمام کارروائیوں کو نوٹس لے لیا گیا ہے جبکہ سائبر کرائم کے تحت ان افراد کےخلاف کارروائی بھی ہو گی ۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیوں کو انتقامی کارروائیاں ہرگز نہ سمجھا جائے۔ سوشل میڈیا پر پروگرامز کے کلپس اور حکومت مخالف مواد کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے قوم کو واضح پیغام دیا گیا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹس ڈالنے میں احتیاط برتیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان تمام معاملات پر حکومت نے صبر کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اب انتہا ہو چکی ہے جس پر ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :