یوکرائن میں مشرقی علاقوں سے تجارت روکنے والے درجنوں مظاہرین گرفتار

منگل 14 مارچ 2017 12:35

کیف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) یوکرائن میں حکام نے ملک کے مشرقی علاقوں سے تجارت روکنے والے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ملک کے مشرقی علاقوں پر روس نواز علیحدگی پسندوں کا قبضہ ہے۔

(جاری ہے)

جنوری کے اواخر سے اس علاقے سے تجارت پر پابندی کیلئے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے قوم پرست قانون سازوں اور شہریوں نے ایک تحریک شروع کررکھی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مشرقی علاقوں سے تجارت سے علیحدگی پسندوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ گزشتہ روز حکام نے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو تجارت روکنے کیلئے جمع تھے۔

متعلقہ عنوان :