امریکہ کی مشرقی ساحلی ریاستوں میں برفانی طوفان کے تناظر میں ہنگامی حالت کا اعلان

منگل 14 مارچ 2017 12:35

امریکہ کی مشرقی ساحلی ریاستوں میں برفانی طوفان کے تناظر میں ہنگامی ..
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) امریکہ کی مشرقی ساحلی ریاستوں میں برفانی طوفان کے تناظر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بوسٹن سے واشنگٹن تک پانچ کروڑ افراد کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق یہ اس سیزن کا بدترین طوفان ثابت ہو سکتا ہے۔ طوفان کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ سکولوں میں بھی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سٹیلا کے نام سے اس طوفان کے نتیجے میں نیویارک سمیت کئی علاقوں میں 21سینٹی میٹر تک برف کی طے جم سکتی ہے جبکہ طوفانی ہوا کی رفتار 96 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :