مولانا طارق جمیل نے وینا ملک اور اسد خٹک کی صلح کروا دی

میں خود اسد کی گارنٹی لیتا ہوں اب شکایت کا موقع نہیں دے گا۔ مولانا طارق جمیل کی وینا ملک کو یقین دہانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 مارچ 2017 12:03

مولانا طارق جمیل نے وینا ملک اور اسد خٹک کی صلح کروا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 مارچ 2017ء) : گزشتہ تین دنوں نے لالی وڈ کی فلمسٹار ویناملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے مابین علیحدگی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں۔ تاہم معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے دونوں کے مابین ایک نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران ہی صلح کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل نے پروگرام میں ویناملک سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اگر اسد معافی مانگ رہا ہے اور ایک چانس مانگ رہا ہے تو اسے ایک اور موقع دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تم میری بیٹی ہو اسد کو ایک موقع اور دے دو، میں اس کی گارنٹی لیتا ہوں کہ اب یہ تمہیں شکایت کا موقع نہیں دے گا۔ جس پر اسد خٹک نے بھی مولانا طارق جمیل کی بات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں غلطی کروں تو آپ کے ہاتھ اور میرے کان ہوں گے ۔ وینا ملک نے پروگرام کے دوران مزید بتایا کہ میں اسد سے کسی طور صلح کے لیے تیار نہیں تھی لیکن مولانا صاحب کی بات میرے سر آنکھوں پر ہے اور میں ان کی کسی بات یا فیصلے پر سوال نہیں اٹھا سکتی۔ ویناملک نے صلح کے بعد مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :