مشرقی افغانستان میں بم دھماکے میں تین امریکی فوجی زخمی، لغمان میں جھڑپ میں معروف طالبان کمانڈر عبدالولی ہلاک، کابل میں دھماکے میں ایک خاتون ہلاک، 19 دیگر افراد زخمی

منگل 14 مارچ 2017 11:43

مشرقی افغانستان میں بم دھماکے میں تین امریکی فوجی زخمی، لغمان میں جھڑپ ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) مشرقی افغانستان میں بم دھماکے میں تین امریکی فوجی زخمی ہوگئے، لغمان میں ایک جھڑپ میں معروف طالبان کمانڈر عبدالولی ہلاک ہوگئے، کابل میں دھماکے میں ایک خاتون ہلاک اور 19دیگر افراد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں امریکی فوجی قافلے کے قریب دزوردار دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں تین امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ صوبہ لغمان میں ایک جھڑپ میں معروف طالبان کمانڈر عبدالولی کو ہلاک کیا گیا۔حکام کے مطابق جھڑپ کوٹیالی کے مقام پر ہوئی جس میں ان کے دیگر ساتھی بھی مارے گئے۔دارالحکومت کابل میں ایک دھماکے میں ایک خاتون ہلاک اورمتعدد دیگر افراد زخمی ہوگئے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکہ تیمانی کے علاقہ میں ہوا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں تین مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔دریں اثناء ننگرہار میں مارٹرگولہ پھٹنے سے تین بچے ہلاک ہوگئے۔