فیس بُک پر گستاخانہ مواد، وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ کو فوری بندش کی ہدایت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 مارچ 2017 11:35

فیس بُک پر گستاخانہ مواد، وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ کو فوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 مارچ 2017ء) : فیس بُک پر گستاخانہ مواد کو روکنے سے متعلق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر ایسے مواد کو بند کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ایک ناپاک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹانے اور مستقل اس کا راستہ روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ادارے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد ڈالنے والے افراد کا سراغ لگا کر انہیں کڑی سے کڑی سزائیں دلوائیں۔ناموس رسالتﷺ کے بارے میں مسلمانوں کی حساسیت کا احترام کیا جانا چاہئیے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم پوری انسانیت کے محسن ہیں۔

(جاری ہے)

حضرت محمد صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے محبت پر مسلمان کا قیمتی سرمایہ ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ہدایت کی کہ فوری طور پر سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وزیر داخلہ ذمہ داران کا تعین کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیےفوری اقدامات کریں۔ عدالتی گائیڈ لائن کے مطابق ضروری اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزیرداخلہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی بندش سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کریں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت ﷺ کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کا کڑا محسابہ کیا جائے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی شان میں کسی قسم کی گستاخی بھی ناقابل معافی ہے اور اس سے متعلق کسی بھی سطح پر کوئی گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :