برفانی طوفان کی وجہ سے ٹرمپ نے جرمن چانسلر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو ملتوی کر دیا

منگل 14 مارچ 2017 11:11

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) امریکا کے شمال مشرقی علاقے میں برفانی طوفان کی وجہ سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو جمعہ تک کے لئے ملتوی کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان شین سپائسر نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان منگل کو ہونے والی میٹنگ کو جمعہ تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناء انجیلا مرکل نے کہا کہ جب وہ واشنگٹن جانے کے لئے ہوائی اڈہ کے راستے میں تھیںٹرمپ نے انہیں طوفان کی وجہ سے سفر ملتوی کرنے کے لئے فون کیا۔واضح رہے کہ امریکا کے شمال مغربی حصے میں طوفان کی وجہ سے بہت سے ایئر لائنز نے اپنی ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی ہیں اور سکولوں کو بند رکھنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :