رحیم یار خان میں اکبر بگٹی ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، اپ ٹریک پر ٹریفک عارضی طور پر معطل

منگل 14 مارچ 2017 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) رحیم یار خان میں اکبر بگٹی ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر نے کے باعث اپ ٹریک پر ریلوے ٹریفک عارضی طور پرمعطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل نے ریلوے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ منگل کی صبح رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ میں اکبر بگٹی ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی جس کے باعث اپ ٹریک پر ریلوے ٹریفک عارضی طور پرمعطل ہوگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق اکبر بگٹی ایکسپریس کوئٹہ سے لاہور جارہی تھی، ٹریک کی بحالی کے لئے روہڑی ریلوے اسٹیشن سے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں اور ٹریک کی مرمت کے بعد جلد ٹریفک بحال کر دی گی۔حادثہ کے بعد کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :