جنرل (ر) راحیل شریف،اہلیہ اور بچوں کو 3 سال کا سعودی عرب کا ملٹی پل ویزا جاری

10 سال میں پاکستان کے پہلی نجی شخصیت جسے یہ سہولت دی گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 14 مارچ 2017 10:22

جنرل (ر) راحیل شریف،اہلیہ اور بچوں کو 3 سال کا سعودی عرب کا ملٹی پل ویزا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ۔2017ء) سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف اور ان کی اہلیہ کو سعودی عرب کا تین سال کا ملٹی پل ویزا جاری کر دیا ہے۔ ممکنہ طور پر وہ پاکستان کے پہلی نجی شخصیت ہیں جنہیں 10 سال بعد پہلی مرتبہ یہ سہولت جاری کی گئی ہے۔جنرل راحیل شریف سعودی دارالحکومت ریاض میں رہیں گے جہاں اس اتحاد کا مشترکہ آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

جس وقت یہ اتحاد قائم کیا گیا تھا اُس وقت اِس کے 34 ارکان تھے اور یہ تعداد اب اومان کی شرکت کے ساتھ 41 تک جا پہنچی ہے۔ جنرل راحیل شریف اس اتحاد کے بانی کمانڈر انچیف ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی یہ عہدہ قبول کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اُن کے بچوں کو بھی تین ماہ کا ملٹی پل ویزا جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں خبر آئی تھی کہ جنرل راحیل شریف سعودی عرب کی قیادت میں قائم39ملکی اتحادکوسربراہ کی حیثیت سے رواں سا ل مئی میں باقائدہ طور پر جوائن کریںگے۔

ذرائع کے مطابق پہلے عدم اعتراض کی غرض سے درخواست سعودی عرب نے پاکستان کو بھجوائی ۔ سعودی عرب کے جواب میں پاکستان نے عدم اعتراض کا سرٹیفیکٹ (این اوسی)سعودی عرب کو 6 مارچ 2017 ءکو بھجوادیااور سابق آرمی چیف کو فوجی اتحاد کا حصہ بننے کی اجازت دے دیدی۔سعودی عرب کا ریاض میں فوجی اتحاد کے ہیڈکوارٹر میں کانفرنس کے انعقاد کا بھی ارادہ ہے۔جس میں باقاعدہ طور پر جنرل راحیل شریف کو سربراہ کی حیثیت سے تعینات کیا جائے گا۔