خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی خصوصی شرکت، صوبہ میں سکیورٹی کی صورتحال اور آپریشن ردالفساد کا جائزہ لیاگیا

منگل 14 مارچ 2017 11:30

خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس پیر کو پشاور میں ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں گورنر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ سول وملٹری حکام بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبہ میں سکیورٹی کی صورتحال اور آپریشن ردالفساد کا جائزہ لیاگیا، شرکاء نے فوج انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کو موثر بنانے اور دہشت گردی وعسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔

اجلاس میں عارضی بے گھر افراد کی بحالی اور 90 فیصد کی واپسی کیلئے کی گئی کوششوں کو سراہا گیا۔ اجلاس میں افغان مہاجرین اور بارڈر مینجمنٹ کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے عمل کیلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :