جو ہوا اچھا ہوا، لیکن اسد پہلے بھی معافی مانگ کر وینا کو تکلیف پہنچا چکا ہے: وینا ملک کے والد اسلم ملک

muhammad ali محمد علی منگل 14 مارچ 2017 00:26

جو ہوا اچھا ہوا، لیکن اسد پہلے بھی معافی مانگ کر وینا کو تکلیف پہنچا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2017ء) وینا ملک کے والد کا کہنا ہے کہ اسد خٹک پہلے بھی معافی مانگ کر ان کی بیٹی کو تکلیف پہنچا چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ وینا ملک نے مولانا طارق جمیل کی درخواست پر اپنے شوہر اسد خٹک سے صلح کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ کے والد اسلم ملک کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اسلم ملک کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی کافی کوشش کی تھی کہ وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان صلح ہو جائے۔ تاہم اسد پہلے بھی کئی مرتبہ معافی مانگ کر وینا کو تکلیف پہنچا چکا تھا اسی باعث اس مرتبہ وینا صلح کیلئے راضی نہیں ہو رہی تھی۔ تاہم اب دونوں کے درمیان صلح ہو جانے پر انہیں خوشی ہے۔