ٹھنڈی ہواؤں نے مکان کو ہی برف سے ڈھانپ دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 13 مارچ 2017 23:52

ٹھنڈی ہواؤں نے مکان کو ہی برف سے ڈھانپ دیا
مغربی نیویارک میں واقع اونٹاریو جھیل کے کنارے پر واقع ایک مکان کو پانچ روز چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے برف میں جما دیا ہے۔ٹوئٹر صارف@john_kucko نے اس مکان کی تصاویر اور ویڈیو   سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جن میں دکھایا گیا ہے کہ جھیل میں پانچ روزہ   جما دینے والی ہواؤں کے بعد مکان مکمل طور پر برف میں ڈھکاہوا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر صارف کا کہنا ہے کہ اس مکان کے گرد حفاظتی دیوار نہیں تھی، جس کی وجہ سے مکان برف میں ڈھکا ہوا ہے جبکہ ہمسائے کے مکانوں پر اس طرح برف نہیں ہے۔