6 سالہ لڑکے کھوپڑی میں 4 انچ گہرا شگاف روز بروز چوڑا ہوتاجا رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 13 مارچ 2017 23:52

6 سالہ لڑکے  کھوپڑی میں 4 انچ گہرا شگاف روز بروز چوڑا ہوتاجا رہا ہے
ایک 6 سالہ لڑکے کی کھوپڑی میں موجود 4 انچ گہرا شگاف روز بروز چوڑا بڑھتا  جا رہا ہے۔
پھیاکترا پرو کی پیدائش سے پہلے ہی ڈاکٹروں نے اس کی ماں، 40 سالہ سرے، کو بتا دیا تھا کہ اس کے بچے کے سر میں شگاف ہوگا۔
جب وہ پیدا ہوا تو اس کے سر میں کافی گہرا شگاف تھا۔ ڈاکٹر اس شگاف کو دیکھ کر حیران تو ہوئے مگر اس کا علاج کیے بغیر اسے گھر بھیج دیا ۔
حیرت انگیز طور پر یہ شگاف وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا رہا۔

اب یہ شگاف ماتھے سے سر کے پچھلے حصے تک پھیل چکا ہے۔
پھیاکترا کا باپ اس کی پیدائش سے پہلے ہی اس کی ماں کو چھوڑ کر چلا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

پھیاکترا اب  اپنی  ماں کے ساتھ  اپنی نانی 67 سالہ تھورن ہونگ کے ساتھ رہتا ہے۔ تھورن اسے ہفتے میں ایک بار کمبوڈیا کے صوبے سیئم ریئپ کے انگکور واٹ مندر لے جاتی ہے۔ وہاں اسے 5 پاؤنڈ کے قریب  بھیک ملتی ہے، جس سے وہ پھیاکترا کا علاج کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ تھورن کا کہنا ہے کہ ابھی تک ڈاکٹروں کو بھی نہیں معلوم کہ پھیاکترا کا علاج کیسے کیا جائے ۔ ڈاکٹر پھیاکترا کے درد کو کم کرنے کی دوا تو دیتے ہیں مگر اس کا باقاعدہ علاج ان کے پاس بھی نہیں ہے۔