لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، دو افغانی باشندوں سمیت چار ملزمان گرفتار

پیر 13 مارچ 2017 23:20

لاڑکانہ ۔ 13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) لاڑکانہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران دو افغانی باشندوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ عمر طفیل کے ہدایات پر لاڑکانہ ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس سلسلے میں رتوڈیرو تھانہ پولیس نے جیکب آباد روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے دو افغانی باشندوں بخت جمال اور نوراللہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب تھانہ باقرانی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں اشتہاری ملزم ذوالفقار عرف ذلو جتوئی کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی جبکہ تھانہ گیریلو کی پولیس نے عمر بھیہ پل پر ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں اشتہاری ضمیر عرف ضمو جتوئی کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :